NOPآؤٹ ریچ ٹیم نے لاہور اور گردونواح کے شہروں کا دورہ کیا
NOPدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ 2019ء فائنل ہونے کے ساتھ، لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے وزٹ کا آخری سلسلہ تشکیل دیا گیا۔ اس سلسلے میں 6فروری سے 18فروری 2019ء تک آؤٹ ریچ دوروں کا انعقاد کیا گیا۔ 2 ہفتوں کے دوران ٹیم نے اوکاڑہ ، ساہیوال، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کا دورہ کیا اور 22 کالجوں میں کل 1800 طلباء تک رسائی حاصل کی۔
گنے کے لیے مشہور شہر اوکاڑہ میں، NOPٹیم کا پہلا پڑاؤ تھا جہاں 4 کالجوں کا دورہ کیا گیا اور طلباء کو پروگرام کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ، گورنمنٹ کالج اوکاڑہ کے اسسٹنٹ پروفیسر، جناب راؤ محمد ریاض نے سیشن کی تعریف کی اور کہا کہ پریزنٹیشن کے محرکات یقینی طور پر طلباء کو مستقبل کے کیلئے بہتر حکمت عملی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ ڈویژنل پبلک کالج، اوکاڑہ کے اسسٹنٹ پروفیسر،محترم منیر احمد نے بھی جامع معلومات کی فراہمی پر مثبت تبصرہ کیا۔
اس کے بعد ساہیوال کا دورہ کیا گیا۔ یہاں بھی طلباء کو NOPاسکالرشپ کے بارے میں آگاہی دی گئی اور طلباء کو درخواست دینے کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ڈویژنل پبلک کالج، ساہیوال کے وائس پرنسپل، جناب محمد رفیق نے NOPاور لمز کی طرف سے پیش کردہ اس مواقع کو کالج کی دہلیز تک پہنچانے پر لمز کا شکریہ ادا کیا۔
ساہیوال کے بعد گوجرانوالہ میں NOPٹیم کی میزبانی کی گئی۔ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے طلباء کو لمز میں پیش کردہ وسیع اقسام کے بارے میں تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ پروفیسر،محترمہ واحدہ عباس نے ملک کے ٹیلنٹ تک رسائی کی اس کاوش میں لمز کے جذبے کی تعریف کی۔
اس کے بعد NOPٹیم قصور کی طرف روانہ ہوئی جو کہ مشہور صوفی فلسفی اور شاعر بابا بلھے شاہ کا شہر ہے۔ موسلا دھار بارش کے باوجود، لمز میں اپنے لیے دستیاب مختلف مواقع کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے پرجوش طلبہ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پنجاب کالج، قصور کے کیمپس ایڈمنسٹریٹر، جناب فرحان مدثر نے منعقدہ معلوماتی سیشن کی تعریف کی اور تجویز پیش کی کہ لمز کو طلباء کے مشیروں کو مدعو کرنا چاہیے اور انہیں NOPپر تعلیم دینی چاہیے تاکہ وہ بھی معیاری تعلیم کا پیغام اپنے متعلقہ علاقوں میں پھیلا سکیں۔
اس دورے کا اگلا پڑاؤ علامہ اقبال کا آبائی شہر سیالکوٹ تھا، جہاں ماہرین تعلیم اور طلباء نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ رہائشی کالجوں کے متعلقہ طلباء کو لمز کی جانب سے پیش کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور خاص طور پر جدید تحقیق کی طرف لمز کی خصوصی توجہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، سیالکوٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر، محترمہ صائمہ امین نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ ان کی زیر سرپرستی طلباء اس موقع کے لیے یقینی طور پر درخواست دیں گے۔
لاہور سے باہر آخری دورہ شیخوپورہ کا تھا۔ ایک بار پھر طلباء کو NOPکے عمل کے بارے میں تفصیلی طور آگاہ کیا گیا او NOPکیلئے آن لائن درخواست کے عمل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے۔
لاہور کے اندر، لمز سے کیئرفاؤنڈیشن نے رابطہ کیا جو شہر کے مختلف کالجوں کے طلباء کے لیے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد چاہتا تھا۔ متنوع گروپ کو NOPکے عمل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ آخر میں طلباء کو اپنی سوچنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے ، کم وقت میں ترقی کے حصول کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانے کے بارے میں بتایا گیا اور خوابوں کا تعاقب کرنے سے کبھی خوفزدہ نہ ہونے کی سرگرمی سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
آخر میں، متعدد شہروں میں ہونے والے مختلف NOPسیشنز یقینی طور پر پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہونہار طلباء سے درخواستیں لے کر آئیں گے۔