Fill out the NOP Online Application before the deadline!
آخری تاریخ: 11 مارچ 2025
Downloads
View AllVideos
View AllNOP Application Deadline
NOPپاکستانی طلباء کی زندگیوں کو بدل رہا ہے۔
2001 ء میں شروع کیا گیا اسکالرشپ پروگرام "لمز نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام"پورے پاکستان کے ہونہار طلباء کو لمز میں عالمی معیار کی تعلیم کا موقع فراہم کرتا ہے اور ثقافتی تنوع اور شمولیت کے عمل کو فروغ دیتا ہے۔یہ اسکالرشپ پروگرام میٹرک اور ایف اے /ایف ایس سی میں ممتاز اور نمایاں نتائج کے حامل ہونہار طالب علموں کی شناخت کرتا ہے اور ان طالب علموں کی توجہ لمز کے مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلہ کی طرف مرکوز کرتا ہے۔جو طلباء NOPاسکالرشپ کے لئے اہل ہوتے ہیں انہیں مکمل مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ آج تک، لمز میں 1561 سے زائدطلباء NOPاسکالرشپ پر داخلہ حاصل کر چکے ہیں، جن میں 1171 سے زائد طالب علم اپنی گریجویشن ڈگری مکمل کر چکے ہیں ۔ڈگری مکمل کرنے والے NOPدنیا کی بہترین کمپنیوں میں سخت مسابقتی کیریئر کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے خاندان اور سماج کی مدد کر رہے ہیں۔
قومی رسائی،عالمی تاثر
بطور یونیورسٹی، لمز کا اولین مقصد آنے والے کل کیلئے لیڈراور رہنما پیدا کرنا اور پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (این-او-پی) اس عزم کو تقویت بخشتا ہے۔نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا بنیادی مقصدمالی وسائل کا شکار، انتہائی ہونہار طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے اور پاکستان میں تعلیمی عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔مزید برآں ایسے ہونہار طلباء کے ذریعے، معاشرے اور ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے اور خوشحال پاکستان کے لیے پرجوش، متفرق خصوصیات کے حامل اور قابل رہنماؤں پر مبنی ایک تحریک تیار کرناہے۔
نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام میں نسلی تضاد، عقائد اور پس منظر سے بالا تر ہو کر ملک بھر سے مختلف طلباء کو شامل کیا جاتا ہے۔NOPآؤٹ ریچ ٹیم 160 سے زیادہ شہروں کا دورہ کرتی ہے، ان دوروں میں NOPکو متعارف کروایا جاتا ہے۔اور پروگرام کی درخواست پُرکرنے کے لیے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ہر سال، اس پروگرام کیلئے پاکستان بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اس اسکالرشپ سے جڑی گہری حب الوطنی کا ثبوت ہے۔
NOPکسی دوسرے اسکالرشپ پروگرام کی طرح نہیں ہے۔ یہ ایک بہت ہی باوقار اور کٹھن فیلوشپ پروگرام ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ صرف مفت تعلیم فراہم کرنے والا اسکالرشپ پروگرام نہیں ہے۔ بلکہ، اس پروگرام میں طلباء کے لیے اہم عوامل شامل ہوتے ہیں۔دوران تعلیم، طلباء کو لمز میں تعلیم کے حصول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے اور طلباء کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔یونیورسٹی میں شمولیت کے لیے موزوں ترین امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔پھر لمز میں دوران تعلیم، NOPاسکالرز کی صلاحیتوں کو نکھارنےکیلئے دستیاب وسائل کی بدولت طلباء کو مشغول رکھا جاتا ہے۔اس میں لمز میں تمام طلبا کے لیے دستیاب وسائل اور خصوصی طور پر NOPپروگرام کے لیے ڈیزائن کردہ وسائل شامل ہیں۔NOPاسکالرز سے تعاون کی توقع کی جاتی ہے کہ یہ نہ صرف گریجویشن کے بعد،اپنے سماج اور گھر کیلئے مختلف خدمات سر انجام دیں گے بلکہ لمز میں اپنے تعلیمی سفر کے دوران کیمپس میں موجود دیگر NOPطلباء کیلئے بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔آخر میں، گریجویشن کے بعد، سابق طلباء کو کیمپس میں طلباء کی رہنمائی میں حصہ لینے یا مستقبل کے طلباء کے لیے پورے پاکستان میں کی جانے والی آؤٹ ریچ میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔
محنت اور وقار ایک ساتھ چلتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے لمز کو دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے قدرے مشکل اور محنت طلب سمجھا جاتا ہے اور اس لیے لمز کو ممتاز یونیورسٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی طرح، لمز میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ایک کٹھن اور باوقار پروگرام ہے۔مذکورہ بالا مختلف عناصر -جیسے داخلے سے پہلے سیکھنے کے مواقع، کیمپس میں غیر معمولی افزودگی موجودہ اور سابقہ طالب علم اور سابقہ طالب علم کے طور پر خدمات سرنجام دینے کی توقع - یہ سب NOPکو لمز بلکہ پورے ملک اور خطے کے دیگر پروگرامز سے بے مثال اور ممتاز فیلوشپ پروگرام بناتے ہیں۔ اسی لئے لمز نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کو گزشتہ کئی سالوں سے مختلف بین الاقوامی ایوارڈز کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔
NOPکے سابق طلباء قائدین کی ایک مسلسل بڑھتی ہوئی محبت ہے جو ایک ترقی پسند قوم کی طرف لے جانے والی مضبوط معاشرے کی تعمیر کی خواہش سے کارفرما ہے۔ 2001 سے پاکستان کے روشن ترین ذہنوں کو لمز میں لانے کے مقصد کے نتیجے میں، NOP نے 1561 سے زیادہ طلباء کو اس پروگرام میں شامل کیا ہے۔NOPنے 1171 سے زیادہ گریجویٹ تیار کیے ہیں جن میں 60 سے زیادہ بین الاقوامی اسکالرشپ وصول کنندگان دنیا کی مشہور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔NOPطلباء کو انتہائی مقابلے والی ملازمتی مارکیٹ، کاروباری اقدامات، اور تعلیمی میدانوں میں، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے معروف اداروں میں دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
مختصراً، NOPاسکالرز کثیر الثقافتی ماحول، قابل اساتذہ، روشن خیال مطالعہ، کیمپس کے بھرپورماحول اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کےفراہم کردہ مختلف وسائل اور مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ زندگی بھر سیکھنے اور کامیابی کے لیے ایک ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔ملک کی سب سے محنت طلب یونیورسٹی اور پھر اس یونیورسٹی میں سب سے کڑے پروگرام میں شامل ہونے سے، NOPطلباء ملک میں اعلیٰ تعلیم کے عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔ یہ ذاتی تبدیلی اور تجربہ ان کی سماجی شراکت کی بنیاد بناتا ہے: آج، NOPکے سابق طلباءمختلف براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں اور موثر تبدیلی سازوں کاایک قابل اور کلیدی عملہ تشکیل دیتے ہیں جو اپنی برادریوں اور پوری قوم کا اثاثہ ہیں۔
ہمارا مقصد پورے پاکستان میں روشن ترین ذہنوں کی حمایت جاری رکھنا ہے، جو اس کے بعد اس ملک کے مستقبل کے ستون بن سکتے ہیں۔
NOPسمر کوچنگ سیشن
اہم تاریخیں
سال2024-25ء کیلئے NOPسمر کوچنگ سیشن کیلئے درخواست کا عمل اپنے معمول کے مطابق چلنے کی توقع ہے
آؤٹ ریچ نیوز
پنجاب کے سبزہ زار میدانوں سے لے کر بلوچستان کے ٹیلوں تک، NOPٹیم کے بےشمار تجربات کے بارے میں پڑھیں . NOPٹیم دور دراز کے قصبوں اور شہروں میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء تک تعلیمی اہمیت اور اسکالر شپ کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہی ہے۔
نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی تقریبات
NOPسنٹر کےزیراہتمام منعقدکردہ مختلف تربیتی سیشنز اور ملاقاتوں کے دلچسپ بلاگزکو جاننے کے لیے پڑھیں۔