داخلہ کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

اہلیت کا معیار

  • میٹرک میں کم از کم اسی فیصد (%80) نمبر یا او -لیول میں اس کے مساوی نمبرز
  • مالی معاونت

مندرجہ بالا معیار کی بنیاد پر منتخب کردہ طلباء کو NOPسمر کوچنگ سیشن میں مدعو کیا جاتا ہے، جہاں ان سے مختلف مشقیں اور امتحانات لیے جاتے ہیں ۔ سمر کوچنگ سیشن میں طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور داخلہ ٹیسٹ کے لیے طلباء کا اندراج کرایا جاتا ہے، جس کی مکمل ادائیگی لمزکی طرف سے کی جاتی ہے۔ آخر میں، جو طلباء لمز میں داخلے کیلئے درخواست دیتے ہیں اور جو طلباء میرٹ کی بنیاد پراہل ہوتے ہیں، انہیں مکمل اسکالرشپ پر داخلہ کی پیشکش کی جاتی ہے۔

تمام طلباء داخلہ کے لئے قائم شدہ معیار پر جانچے جاتے ہیں،اس بات سے داخلہ کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑتا کہ طالب علم نے براہ راست داخلہ کی درخواست دی ہے یا این او پی اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے داخلہ کی درخواست دی ہے۔ مالی ضرورت کا جائزہ لیتے ہوئے، ایک جائزہ کمیٹی ان تمام طلباء کو وظائف دینے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بناتی ہے جو داخلے کے لیے اہل ہوتے ہیں (یہ جائزہ طالب علم کے لمز میں تعلیمی دورانیہ کے دوران ہر سال لیا جاتا ہے)۔

تمام طلباء داخلہ کے لئے قائم شدہ معیار پر جانچے جاتے ہیں،اس بات سے داخلہ کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑتا کہ طالب علم نے براہ راست داخلہ کی درخواست دی ہے یا NOPاسکالرشپ پروگرام کے ذریعے داخلہ کی درخواست دی ہے۔ مالی ضرورت کا جائزہ لیتے ہوئے، ایک جائزہ کمیٹی ان تمام طلباء کو وظائف دینے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بناتی ہے جو داخلے کے لیے اہل ہوتے ہیں (یہ جائزہ طالب علم کے لمز میں تعلیمی دورانیہ کے دوران ہر سال لیا جاتا ہے)۔

 

درخواست دینےکا طریقہ کار

NOPٹیم لمز نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشنز دینے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہات میں اسکولوں/کالجوں کا دورہ کرتی ہے۔

  • طلباء NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے اپنی درخواستیں لمز کو بھیجتے ہیں اور منتخب کردہ طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کیمپس میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ لمز کی زندگی کا تجربہ کریں۔
  • NOPاسکالرشپ کے امیدوار طلباء دوسرے باقاعدہ طلباء کے ساتھ لمز میں داخلے کے لیے درخواست دیتے ہیں۔
  • طلباء داخلہ ٹیسٹ دیتے ہیں، جس کیلئے تمام مالی اعانت لمز کی طرف سے ہوتی ہے۔
  • مالی ضروریات کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر، داخل شدہ طلباء کو لمز انڈرگریجویٹ پروگرامز میں مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ کی پیشکش کی جاتی ہے۔

پاکستان کے کسی بھی علاقے تعلق رکھنے والا کوئی بھی طالب علم اگر نمبروں اور مالی ضرورت کے معیار کے مطابق خود کو اہل سمجھتا ہے تو NOPاسکالر شپ پروگرام کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ علاقائی، نسل یا غیر نصابی سرگرمیوں کی بنیاد پر طلباء کے لیے الگ سے کوئی نشتیں / کوٹہ نہیں ہے۔

 

داخلہ کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے طلباء مندرجہ ذیل مراحل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

پہلا مرحلہ - درخواست دینے کا عمل

طلباء انٹرمیڈیٹ یا اے لیول کے پہلے سال میں این و پی اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ 2023 ء میں کوچنگ سیشن میں شرکت کرنے والے طلباء 2024 ء میں لمز انڈرگریجویٹ پروگرامز میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ nopscs.lums.edu.pk پر اپنی آن لائن کوچنگ کی درخواست پُر کر سکتے ہیں۔

دوسرا مرحلہ - سمر کوچنگ سیشن

شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو کیمپس کی زندگی کا تجربہ کرنے اور یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے لمز میں دو ہفتوں پر مشتمل سمر کوچنگ سیشن (ایس سی ایس ) کے لیے بلایا جائے گا۔ سیشن کو طلباء کے سفری اخراجات کےسوامکمل طور پر لمز کی طرف سے فنڈ کیا جائے گا اور سمر کوچنگ سیشن کا اہتمام گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا جائے گا۔ سمر کوچنگ سیشن میں شرکت لمز میں داخلہ یا اسکالرشپ کے حصول کی ہرگز ضمانت نہیں دیتی ہے۔

تیسرا مرحلہ - داخلہ ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس

لمز ان امیدواروں کی ایک بار داخلہ ٹیسٹ رجسٹریشن فیس ادا کرے گا جو موسم گرما میں منعقد کردہ کوچنگ سیشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہیں اور تمام تعلیمی اور اسکالرشپ کے معیاروں کو پورا کرتے ہیں۔

چوتھا مرحلہ - لمز داخلہ فارم

کامیاب NOPسمر کوچنگ سیشن کے امیدوار دیے گئے لنک (admissions.lums.edu.pk) کے ذریعے لمز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست پُر کریں گے ۔ تعلیمی اور مالی جانچ پڑتال کے طے شدہ معیار پر پورا اترنے والے طلباء لمز NOPاسکالر بن جائیں گے!

 

داخلہ ٹیسٹ

جب امیدواروں کو سمر کوچنگ سیشن میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے، تو پھر انہیں داخلہ امتحان کے لیے اندراج کرنے کو کہا جاتا ہے۔ انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے درخواست فارم آن لائن فراہم کیے جاتے ہیں۔ داخلہ کی صورتحال ہر سال جون، جولائی کے آخر تک بتائی جاتی ہے۔ میرٹ پر اہل ہونے والے درخواست دہندگان کو لمز میں داخلے کی پیشکش کی جاتی ہے اور، مالی ضرورت کی جانچ پڑتال پر، نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (NOP) اسکالرشپ کے لیے اہل قرار دیا جاتا ہے۔

 

NOPاسکالر شپ پروگرام اور لمز میں داخلے کیلئے اہم تاریخیں

NOPاسکالر شپ پروگرام 2023-24ء کے طریقہ کار کے بارے مرحلہ وار معلومات

اہم تاریخی اور اوقات

NOPسمر کوچنگ سیشن کی درخواست کی آخری تاریخ

29 مارچ 2023ء، شام پانچ بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک کا وقت)

NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ

31 مارچ 2023ء، شام پانچ بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک کا وقت)

NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے امیدواروں کا انتخاب

ہر سال مئی – جون

NOPسمر کوچنگ سیشن

ہر سال جولائی – اگست

لمز انڈرگریجویٹ درخواست کے لیے امیدواروں کا انتخاب

ہر سال ستمبر تا اکتوبر

داخلے کے لیے (آن لائن)درخواست دینے کی آخری تاریخ

فروری 2024 ء

معاون دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ

فروری 2024 ء

داخلہ ٹیسٹ دینے کی آخری تاریخ

ہر سال دسمبر تا مارچ

داخلے کے بارے حتمی فیصلےکا اعلان

اپریل - جون، 2024 ء

کلاسز کا آغاز

ستمبر 2024 ء

 

 

 

لمز ہی کیوں ؟

آئیے جانیے کہ لمز ہی کیوں آپ کے لیے مناسب جگہ ہے!

test
مالی معاونت اور وظائف

ہم مالی امداد کے لیے بہت سے وسائل پیش کرتے ہیں اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو فعال طور پر تلاش کرتے ہیں۔ لمز کے ہر تین(3) طلباء میں سے ایک(1) طالب علم کو سالانہ مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ہمارے پیش کردہ مالی معاونت اور اسکالرشپ کے مختلف مواقعوں کے بارے جاننے کی کوشش کریں۔