آئیے شروع کرتے ہیں!

این او پی اسکالر شپ پروگرام کے مختلف مراحل

آؤٹ ریچ سیشنز

پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں آؤٹ ریچ سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہم پنجاب ایجوکیشن فنڈ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پیف)، سٹیزن فاؤنڈیشن، ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن، بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ وغیرہ جیسی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں اور طلباء کو لمز این او پی اسکالر شپ پروگرام کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

داخلہ کی درجہ بندی

کامیاب درخواست دہندگان کی میرٹ لسٹ مارچ-مئی تک تیار کی جائے گی۔

این او پی سمر کوچنگ سیشن کیلئے آن لائن درخواست دینا

این او پی سمر کوچنگ سیشن کے لیے درخواستیں لائیو کی جاتی ہیں۔ درخواست دہندگان کو اپنی آن لائن درخواست جمع کرانی ہوگی اور مطلوبہ معاون دستاویزات کو مقررہ تاریخ (عام طور پر ہر سال مارچ) تک پوسٹ/کورئیر کرنا ہوگا۔

این او پی کیلئے موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی عمل

درخواستوں پر اپریل/مئی تک کارروائی کی جاتی ہے اور تعلیمی اور مالی امداد کے معیار کی بنیاد پر جانچ کی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان کو ہر سال مئی/جون تک انتخابی عمل اور حتمی فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

این او پی سمر کوچنگ سیشن

منتخب کردہ درخواست دہندگان کو دعوت نامے بھیجے جاتے ہیں اور سیشن جولائی میں ہوتا ہے۔

سیشن کے بعد کی گذارشات

کوچنگ سیشن کے شرکاء کو ہر سال ستمبر/اکتوبر تک اپنے سیشن کی کامیاب تکمیل کے لیے کچھ تعلیمی اور مالی امداد کے مخصوص معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کامیاب امیدواروں کیلئے ٹیسٹ رجسٹریشن کی سہولت

پہلے سے طے شدہ معیارات پر اہل ہونے والے شرکاء کو کالج بورڈ کے ریگولیٹری باڈی یا لمز کامن ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل کیٹ ) کے ساتھ ساتھ تعلیمی قابلیتی امتحان (سیٹ ) کے لیے رجسٹر کیا جائے گا۔ لمز امیدواروں کی مکمل رجسٹریشن فیس ادا کرے گا اور انہیں نومبر/دسمبر تک پاسپورٹ بنوانے کی ہدایت کرے گا۔

*یہ اقدامات لمز داخلہ امتحانات کے تقاضوں کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

لمز داخلہ کیلئے درخواست دینا

طلباء بیک وقت اپنے مطلوبہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلے کے لیے باقاعدہ درخواست دہندگان کے ساتھ ساتھ لمز داخلہ کیلئے آن لائن درخواست بھی پُر کریں گے اور جنوری میں آخری تاریخ سے پہلے مالی امداد کے لیے بھی درخواست دیں گے۔

داخلہ اور شمولیت

اہل درخواست دہندگان کو ان کے فراہم کردہ مالی اسناد اور انٹرویو کی بنیاد پر این او پی اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔ کلاسز ستمبر میں شروع ہوں گی۔

انٹرویو اور تشخیصی عمل

تمام این او پی درخواست دہندگان کو اپنے والدین کے ساتھ انٹرویو کے لیے حاضر ہونا ہوگا جو دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔

  • مالیاتی ضرورت کا اندازہ لگایا جائے گا جس میں مالی اسناد کی تصدیق کی جائے گی۔
  • شخصیت کی تشخیص کی جائے گی جس میں مواصلاتی مہارت، قائدانہ صلاحیت، صبر و استقامت جیسی اقدار کا جائزہ لیا جائے گا۔

انٹرویو کا عمل ہر سال اپریل - جون میں ہوگا۔

مالی امداد کی دستاویزات جمع کروانا

جن طلباء نے اپنی درخواست میں مالی امداد کے لیے درخواست دی ہوگی تو داخلے کی مشروط پیشکشں موصول ہونے پر انہیں مطلوبہ معاون دستاویزات جمع کرانے کو کہا جائے گا جس کے بعد ان کی مالی امداد کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

آو شروع کریں

لمز نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام درخواست دہندگان کے لیے مرحلہ وار عمل کا بہاؤ