NOP ٹیم صنوبروں کے شہر پہنچ گئی
ہر سال NOPسنٹر اپنے سالانہ آؤٹ ریچ کا منصوبہ بناتا ہے جس کا مقصد پورے پاکستان میں نہ صرف ذہین لیکن پسماندہ طلباء کو تعلیم دینا ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم کے پیغام کو بھی فروغ دینا ہے۔ طلباء کو بتایا جاتا ہے کہ وہ NOPسمر کوچنگ سیشن کیلئے کس طرح درخواست دے سکتے ہیں اور سو فیصد اسکالرشپ پر لمز انڈرگریجویٹ پروگرام میں حتمی داخلے کے لیے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسی تناظر میں، آؤٹ ریچ ٹیم کی طرف سے پاکستان کے تمام بڑے صوبوں اور شہروں میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس سال، NOPٹیم نے ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا سے اپنے آؤٹ ریچ دوروں کا آغاز کیا۔ میجر جیمز ایبٹ کے ذریعہ قائم کیا گیایہ شہر ایک تاریخی شہر ہے اورکثیرتعلیمی اداروں کی وجہ سے قابل فخر ہے۔ ٹیم نے 23ستمبر سے 27 ستمبر 2019ء تک ہری پور، مانسہرہ، شنکیاری، بتراسی اور مری کے دورے کیے۔ اس دوران ٹیم نے بیس (20) کالجوں کا دورہ کیا اور 500 سے زائد طلباء تک رسائی حاصل کی۔
NOPٹیم نےکیڈٹ کالجوں کے دورے کیے اور تفصیلی پریزنٹیشنز دیں، سیشن میں مختلف نسلوں اور ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والے طلبا موجود تھے۔ مزید برآں، ان کالجوں میں واک اِن سیشنز بھی منعقد کیے گئے جہاں پہلے سے ملاقاتیں طے نہیں کی گئی تھیں - لمز NOPاسکالرشپ کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے، ان کالجوں نے ٹیم کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور سیشن میں بھرپور تعاون کیا۔
جن کالجوں میں دورہ کیا گیا ان کالجوں کے تمام مرکزی اشخاص کی رائے جاننے کی روایت کو برقرار رکھا گیا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ہری پور کی اسسٹنٹ پروفیسر لبنیٰ عدیم نے تبصرہ کیا کہ یہ سیشن انتہائی مفید تھا اور یقیناً طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ پیس کالج مانسہرہ کے وائس پرنسپل جناب زبیر احمد نے سیشن کی تعریف کی اور NOPکے مقصد کے حصول کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔ نیو شاہین کالج شنکیاری کے پرنسپل جناب ابرار شاہ نے علاقے کے ہونہار طلباء تک پہنچنے کیلئے لمز کی کوششوں کو سراہا۔
اس خطے میں پائے جانے والے قابل طلباء کی وجہ سے لمز کو اس سال NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے حیران کن تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کی امید ہے۔