این او پی ٹیم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ٹیم نے قدرتی خوبصورتی کے درمیان اپنی رسائی کی کوششوں کے لیے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ این او پی ٹیم نے مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، باغ اور دھیرکوٹ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا تاکہ طلباء کو لمز اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے اور وہ اسکالرشپ سے مستفید ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں ۔

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ایک منفرد قدم ہے جو کہ معیاری تعلیم کو ان لوگوں کے لیے قابل رسائی بناتا ہے جو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم کے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام تنوع اور رسائی سے متعلقہ لمز کے بنیادی اصولوں کا ایک مجسمہ ہے۔ یہ پروگرام کونسل برائے حمایت و ترقی تعلیم (کونسل فار ایڈوانسمنٹ اینڈ سپورٹ فار ایجوکیشن) 2021ء کے ذریعے 'تنوع، مساوات اور شمولیت میں بہترین طرز عمل' کے لیے پلاٹینم ایوارڈ کا عالمی فاتح ہے۔

آؤٹ ریچ ٹیم نے کالجوں میں کلاسوں میں سیشنز کا انعقاد کیا، جس میں آٹھ سو (800) سے زائد طلباء نے مختلف سیشنز میں شرکت کی۔ این او پی سینٹر نے کشمیر بھر کے تمام ریڈ فاؤنڈیشن کالجوں میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تعلیمی بیداری کے بنیادی خیال کو پہنچانے کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے ۔

سیشن میں طلباء کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح این او پی سمر کوچنگ سیشن میں درخواست دے سکتے ہیں اور %100 اسکالرشپ پر لمز انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر کے کالجوں میں سمر کوچنگ سیشن 2022ءکے شرکاء کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے تجربات اسٹیج پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں لمز میں درخواست دینے کی ترغیب دی جا سکے۔

انے والی تقریبات