ایک تاریخی کارنامہ: کوئٹہ میں لمز این او پی اوپن ڈے کا انعقاد

sadas

لمز میں نیشنل آؤٹ ریچ ٹیم نے 6 نومبر 2019ء کو کوئٹہ میں اوپن ڈے کا انعقاد کیا، جس میں 1,000 سے زائد طلباء، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اگرچہ لمز کی طرف سے دوسرے صوبوں میں بھی اسی طرح کے واقعات منعقد کیے گئے ہیں، لیکن یہ بلوچستان میں اتنے بڑے پیمانے پر منعقد کردہ پہلی تقریب تھی۔

2001ء میں قائم کردہ، NOPاسکالرشپ پروگرام ایک ایسا باوقار اسکالرشپ پروگرام ہے جس کا مقصد پورے پاکستان کے پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے قابل افراد کو تعلیم دینا ہے۔ NOPٹیم پورے ملک کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بہت سارے اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کرتی ہے تاکہ طلبہ کو NOPپروگرام کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اورانہیں زندگی کو یکسر بدلنے والے موقع سے مستفید ہونے کے بارے بتایا جا سکے۔ آج تک 122 شہروں سے مختلف NOPاسکالرز نے لمز میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جو اسے ملک کے متنوع اسکالرشپ پروگراموں میں سے ایک نمایاں پروگرام بناتا ہے ۔

ایسی صورتوں میں جہاں براہ راست دورے ممکن نہیں ہیں، بالواسطہ رسائی کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی کے موجودہ خدشات نے براہ راست رسائی کے دورے کو ناممکن بنا دیا۔ نتیجتاً، بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) اور بلوچستان ریذیڈنشل کالجز جیسے تعلیمی شراکت داروں کو طلباء کے لیے پروگرام کی تفصیلات اور رہنما خطوط بھیجے گئے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صوبے کے ہونہار طلباء کو اس پروگرام سے آگاہ کیا جائے اور وہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے درخواست دیں۔

NOPٹیم نے بلوچستان بھر کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا اور صوبے میں سیشن کے انعقاد کے بارے میں ان کے تاثرات کو جانا۔ ٹیم نے ابتدائی طور پر بیف سے رابطہ کیا اور سیشن کی ٹائم لائن، مقام اور ممکنہ شرکت داروں کے بارے جائزہ لیا گیا۔ بیف نے اپنے زیر انتظام متعدد اسکولوں کے ساتھ بات چیت شروع کی اور انہیں دعوت نامے بھیجے۔ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز سے رضاکاروں کیلئے درخواست کی گئی کہ وہ ایونٹ کے دوران مدد فراہم کریں۔

اوپن ڈے متعدد سیشنز پر مشتمل تھا، جس کا آغاز صبح نو بجکر تیس منٹ پرہوا۔ کھچا کھچ بھرے سامعین کو لمز ، اس کی سہولیات اور NOPکے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ شرکاء کو سالانہ NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے درخواست کے عمل کے ساتھ ساتھ لمز کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کی ٹائم لائن کے بارے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔تمام سیشن باہمی تعامل پر مبنی تھے، اور ہر پریزنٹیشن کے آخر میں سوال و جواب کے لیے ضروری وقت فراہم کیا گیا تھا۔شرکاء نے لمز اور NOPاسکالرشپ کی پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی سوالات کیے اور ٹیم کو بلوچستان کے دوسرے بڑے شہروں کا دورہ کرنے کی ترغیب دی۔

اوپن ڈے تقریب کے کامیاب انعقاد پر متعدد اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے NOPسینٹرکی مینیجر، محترمہ شاندانہ مہدی نے کہا، "محترم راشد خان، محترمہ شمشاد کوثر،اور بیف کی پوری ٹیم جس نے رہائشی اسکولوں کے ساتھ بات چیت کی اور مختلف پلیٹ فارمز پر برابری کی سطح پر کاوش کی، ان کی طرف سے مہیا کردہ سپورٹ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہوئی۔سیشن کے دوران محترم راشد خان صاحب کی حوصلہ افزا تقریر نے بھی تقریب کی تقویت بخشی اور تقریب کی سنجیدگی میں اضافہ کیا۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی مینیجر اسٹوڈنٹ افیئرز محترمہ سمین خان نے بے مثال مہمان نوازی کی اور بھرپور تعاون کیا۔ کوئٹہ سے آن لائن شرکت کے ذریعے محترم جناب ضیاء خان نے طلباء کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لمز کمیونٹی نے بھی ہمیں قابل قدر تعاون فراہم کیا۔ لمز کی حبا زکائی نے ہماری ٹیم کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے ساتھ منسلک کیا اور یونیورسٹی کے باہمی تعاون کو فروغ دیا۔ لمز کے پی ایچ ڈی کے طالب علم سید عزت اللہ نے ہمیں (30) سے زائد اسکولوں اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کرنے میں مدد کی۔لمز کی مارکیٹنگ اور مواصلاتی ٹیموں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ایونٹ کی مناسب طریقے سے تشکیل کردہ کمیونیکیشن کے ساتھ اچھی طرح تشہیر کی جائے۔"

انے والی تقریبات