NOP ٹیم کا وادی سوات کا دورہ
لمز میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (این او پی) ایک باوقار اسکالرشپ ہے جس کا مقصد پورے پاکستان سے پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے قابل طلباء کو تعلیم دینا ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، NOPآؤٹ ریچ ٹیم ہونہار طلباء کو تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔ سات اکتوبر سے گیارہ اکتوبر 2019ء تک وادی سوات کے آؤٹ ریچ منصوبے کے دوران، ٹیم نے دس (10) کالجوں کا دورہ کیا۔اس دوران ٹیم نے سوات، چترال، تیمرگرہ، کوراغ، مینگورہ اور سیدو شریف کے شہروں کا دورہ کیا اور تقریباً نو سو (900) طلباء کے ساتھ معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیاگیا۔
پریزنٹیشنز میں لمز میں دستیاب جدید ترین سہولیات کے ساتھ ساتھ لمز کی جدید تحقیقی طریقوں کی طرف خدمات کو اجاگر کیا۔ ٹیم نے فیکلٹی ممبران کے بارے میں بھی بات کی – جن میں سے اکثریت کے پاس دنیا بھر کے بہترین اداروں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں ہیں۔ ٹیم نے پروگرام کے ساتھ ساتھ درخواست کے عمل کے بارے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس دورے نے پہلی بار آؤٹ ریچ سرگرمی کو ایک چھوٹے سے قصبے کوراغ تک بڑھایا– کوراغ چترال سے اڑھائی گھنٹے کی دوری پر واقع قصبہ ہے، یہاں ٹیم نے آغا خان ہائیر سیکنڈری کالج کے طلباء سے بھی ملاقات کی۔
ٹیم طلباء کے جوش و خروش اور تعلیم کے لیے ان کے عزم کو دیکھ کر خوش ہوئی۔ تمام طلباء نے میٹرک کے امتحانات میں %80 سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔ تمام شرکاء کی طرف سے موصول ہونے والی رائے بہت مثبت تھی۔آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے انتظامی سربراہ، جعفر علی نے کہا کہ منعقدہ سیشن شاندار تھا اور یقیناً طلباء کو اپنے اعلیٰ تعلیم کے اہداف کو حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔ وادی سوات میں آؤٹ ریچ کی کوششیں مجموعی طور پر کامیاب رہیں، اور ٹیم کو یقین ہے کہ 2020ء کے NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے اس علاقے سے امید افزا درخواستیں موصول ہوں گی۔