NOPٹیم کی میانوالی اور گردونواح تک رسائی
نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ٹیم اپنے آؤٹ ریچ دوروں کے لئے میانوالی اور اس کے گردونواح کے علاقوں بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، خوشاب اور سرگودھا میں مختلف طلباء تک پہنچی۔ یہ دورے اکیس (21) سے پچیس (25) اکتوبر تک کیے گئے اور کل چودہ (14)کالجوں کا دورہ کیا گیا جس میں سات سو (700) سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
طلباء کو NOPاسکالرشپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دستیاب شاندار مواقع سے آگاہ کیا گیا اور درخواست کے عمل کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ سوال و جواب کے سیشنز بھی منعقد کیے گئے جہاں سامعین کو داخلہ کے معیارات اور لمز میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کرنے کا موقع ملا۔
علاقے کے ماہرین تعلیم سے حاصل کردہ رائے بہت مثبت تھی۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی کی پرنسپل محترمہ رقیہ خاتون نے اپنے کالج آنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی طالبات کو درخواست دینے کے لیے ضرور حوصلہ افزائی کریں گی۔ اسی طرح دانش گرلز سکول میانوالی کی ڈپٹی ہیڈ محترمہ سعدیہ ناز نے سیشن کی معلوماتی نوعیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے زیرِ سرپرستی طالبات NOPسمر کوچنگ سیشن 2020ء کے لیے اپنی درخواست جمع کروانے کے لیے بے چین ہیں۔