NOPسنٹر نے گلگت بلتستان میں اپنی سالانہ آؤٹ ریچ کوششیں شروع کر دیں

NOPسنٹر نے گلگت بلتستان میں اپنی سالانہ آؤٹ ریچ کوششیں شروع کر دیں۔ ہر سال کی طرح، نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ( این او پی) سنٹر نے اپنے سالانہ آؤٹ ریچ کا آغاز، پہاڑوں کی سرزمین اور پاکستان کی خوبصورتی کا مظہر صوبہ، گلگت بلتستان سے کیا -جہاں ممکنہ طور پر چودہ سو (1400) سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ NOPسینٹر اس مقصد کے ساتھ اپنی سالانہ آؤٹ ریچ کا منصوبہ بناتا ہے کہ پاکستان بھر میں نہ صرف ذہین طلباء کو تلاش کیا جائے بلکہ اعلیٰ تعلیم کے پیغام کو بھی فروغ دیا جائے۔

Hunza Public School And Degree College

NOPسینٹر کی ٹیم نے کیڈٹ کالج سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے کئی دورے کیے اورمختلف نسلوں اور ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والےطلباءکو تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔ مزید برآں واک اِن سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔ متواتر پریزنٹیشنز کے ذریعے، طلباء کو بتایا گیا کہ وہ NOPسمر کوچنگ سیشن میں کس طرح درخواست دے سکتے ہیں۔ اور انہیں اس بات سے باور کرایا گیا کہ یہ یہ پروگرام کیسے انہیں %100 اسکالرشپ پر لمز انڈرگریجویٹ پروگرام میں حتمی داخلے کے لیے صحیح راستے تک رہنمائی کرتا ہے۔ پریزنٹیشنز میں لمز میں دستیاب جدید ترین سہولیات اور جدید تحقیق کے طرف لمز یونیورسٹی کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ٹیم نے اسکالرشپ پروگرام اور درخواست کے عمل کا جائزہ بھی شیئر کیا۔ جن شہروں کا دورہ کیا گیا ان میں شیرقلعہ، گاہکوچ، ہنزہ، کریم آباد، سکردو، شگر ، غذر اور کھرمنگ شامل ہیں، مندرجہ بالا شہروں کے پندرہ (15) کالجوں کا دورہ کیا گیا اور سینکڑوں طلباء تک رسائی کو یقینی بنایا گیا۔

NOPٹیم نے آرمی پبلک سکول اور دیگر مختلف اداروں کے ساتھ روابط قائم کیے ہیں۔ ٹیم نے اسکردو میں انٹلیکچوئل بوائز ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور اسکردو کے مضافاتی علاقوں کے انٹرمیڈیٹ طلباء کو NOPکے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی۔ سمر کوچنگ سیشن 2022ء کے شرکاء نے بھی زیادہ تر کالجوں میں ٹیم سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اپنے تجربات، جونیئرز کے ساتھ شیئر کیے اور انہیں درخواست دینے کی ترغیب دی۔

گلگت بلتستان میں رسائی کی کوششیں مجموعی طور پر کامیاب رہیں۔ علاقے میں کافی تعداد میں قابل طلباء کی موجودگی کے ساتھ، لمز کو اس سال NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے حیران کن درخواستیں موصول ہونے کی امید ہے۔

Agha Khan Higher Secondary School Karimabad Hunza (1) (002)
 

تصویر : NOPسینٹر کی ٹیم کا ہنزہ میں، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کریم آباد کا دورہ

انے والی تقریبات