NOPٹیم کا جنوبی پنجاب کا سفر

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (این او پی) سینٹر کی ٹیم دسمبر کے وسط میں ملتان، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور خانیوال کے شہروں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم نے کل پندرہ (15) کالجوں کا دورہ کیا اور 700 طلباء سے بات چیت کی تاکہ انہیں NOPاسکالرشپ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جاسکیں۔

NOPٹیم کی جانب سے لمز میں دستیاب سہولیات، اسکالرشپ کے فوائد اور NOPسمر کوچنگ سیشن کے لیے درخواست کے عمل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں گئیں۔ آخرمیں ایک دلچسپ سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ طلباء لمز اور داخلہ کے عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب تھے۔ سوال و جواب کے سیشن میں طلباء نے لمز میں پڑھائے جانے والے تعلیمی مضامین کے ساتھ ساتھ کیریئر کے حوالے سے مستقبل کے امکانات کے بارے میں دریافت کیا۔

ہمیشہ کی طرح طلباء اور اساتذہ کی رائے انتہائی مثبت رہی۔ دانش سکول (بوائز) ڈیرہ غازی خان کے تعیناتی انچارج جناب محمد ہاشم نے سیشن کی معلوماتی نوعیت کی تعریف کی اور اپنے طلباء کو درخواست دینے کی ترغیب دینے کا عزم کیا۔ اسی طرح دانش سکول (گرلز) ڈیرہ غازی خان کی سٹوڈنٹ کونسلر محترمہ صدیقہ بخاری نے لمز NOPٹیم کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ سالوں کی طرح ذہین طلباء دوبارہ NOPسمر کوچنگ سیشن 2020ء کیلئے درخواست دیں گے۔ برٹش انٹرنیشنل کالج ملتان کے پرنسپل عمران نے کہا کہ NOPطلبہ کے لیے زندگی بدل دینے والا موقع ہے اور اس کے زیرِ سرپرستی طلبہ کے لیے درخواست دینا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے وائس پرنسپل ڈاکٹر انور نیازی نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سیشن طلباء کے لیے انتہائی مفید تھا۔

انے والی تقریبات