این او پی آؤٹ ریچ ٹیم نے لاہور اور گردونواح کے شہروں کا دورہ کیا
این او پی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ 2019ء فائنل ہونے کے ساتھ، لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے وزٹ کا آخری سلسلہ تشکیل دیا گیا۔ اس سلسلے میں 6فروری سے 18فروری 2019ء تک آؤٹ ریچ دوروں کا انعقاد کیا گیا۔ 2 ہفتوں کے دوران ٹیم نے اوکاڑہ ، ساہیوال، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کا دورہ کیا اور 22 کالجوں میں کل 1800 طلباء تک رسائی حاصل کی۔
گنے کے لیے مشہور شہر اوکاڑہ میں، این او پی ٹیم کا پہلا پڑاؤ تھا جہاں 4 کالجوں کا دورہ کیا گیا اور طلباء کو پروگرام کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ، گورنمنٹ کالج اوکاڑہ کے اسسٹنٹ پروفیسر، جناب راؤ محمد ریاض نے سیشن کی تعریف کی اور کہا کہ پریزنٹیشن کے محرکات یقینی طور پر طلباء کو مستقبل کے کیلئے بہتر حکمت عملی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ ڈویژنل پبلک کالج، اوکاڑہ کے اسسٹنٹ پروفیسر،محترم منیر احمد نے بھی جامع معلومات کی فراہمی پر مثبت تبصرہ کیا۔
اس کے بعد ساہیوال کا دورہ کیا گیا۔ یہاں بھی طلباء کو این او پی اسکالرشپ کے بارے میں آگاہی دی گئی اور طلباء کو درخواست دینے کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ڈویژنل پبلک کالج، ساہیوال کے وائس پرنسپل، جناب محمد رفیق نے این او پی اور لمز کی طرف سے پیش کردہ اس مواقع کو کالج کی دہلیز تک پہنچانے پر لمز کا شکریہ ادا کیا۔
ساہیوال کے بعد گوجرانوالہ میں این او پی ٹیم کی میزبانی کی گئی۔ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے طلباء کو لمز میں پیش کردہ وسیع اقسام کے بارے میں تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ پروفیسر،محترمہ واحدہ عباس نے ملک کے ٹیلنٹ تک رسائی کی اس کاوش میں لمز کے جذبے کی تعریف کی۔
اس کے بعد این او پی ٹیم قصور کی طرف روانہ ہوئی جو کہ مشہور صوفی فلسفی اور شاعر بابا بلھے شاہ کا شہر ہے۔ موسلا دھار بارش کے باوجود، لمز میں اپنے لیے دستیاب مختلف مواقع کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے پرجوش طلبہ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پنجاب کالج، قصور کے کیمپس ایڈمنسٹریٹر، جناب فرحان مدثر نے منعقدہ معلوماتی سیشن کی تعریف کی اور تجویز پیش کی کہ لمز کو طلباء کے مشیروں کو مدعو کرنا چاہیے اور انہیں این او پی پر تعلیم دینی چاہیے تاکہ وہ بھی معیاری تعلیم کا پیغام اپنے متعلقہ علاقوں میں پھیلا سکیں۔
اس دورے کا اگلا پڑاؤ علامہ اقبال کا آبائی شہر سیالکوٹ تھا، جہاں ماہرین تعلیم اور طلباء نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ رہائشی کالجوں کے متعلقہ طلباء کو لمز کی جانب سے پیش کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور خاص طور پر جدید تحقیق کی طرف لمز کی خصوصی توجہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، سیالکوٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر، محترمہ صائمہ امین نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ ان کی زیر سرپرستی طلباء اس موقع کے لیے یقینی طور پر درخواست دیں گے۔
لاہور سے باہر آخری دورہ شیخوپورہ کا تھا۔ ایک بار پھر طلباء کو این او پی کے عمل کے بارے میں تفصیلی طور آگاہ کیا گیا او این او پی کیلئے آن لائن درخواست کے عمل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے۔
لاہور کے اندر، لمز سے کیئرفاؤنڈیشن نے رابطہ کیا جو شہر کے مختلف کالجوں کے طلباء کے لیے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد چاہتا تھا۔ متنوع گروپ کو این او پی کے عمل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ آخر میں طلباء کو اپنی سوچنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے ، کم وقت میں ترقی کے حصول کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانے کے بارے میں بتایا گیا اور خوابوں کا تعاقب کرنے سے کبھی خوفزدہ نہ ہونے کی سرگرمی سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
آخر میں، متعدد شہروں میں ہونے والے مختلف این او پی سیشنز یقینی طور پر پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہونہار طلباء سے درخواستیں لے کر آئیں گے۔