این او پی اسکالرز کی متاثر کن کہانیاں

افق سے آگے

این او پی کے ساتھ خواب دیکھنا

2001ء میں اپنے آغاز کے بعد سے، لمز نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام پاکستان بھر کے ہونہار لیکن پسماندہ طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم کے فوائد فراہم کر رہا ہے۔ نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعے 1,100 سے زائد طلباء کو لمز میں مختلف ڈگری پروگراموں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں سے 540 سے زائد طلباء کامیابی کے ساتھ اپنی گریجویشن مکمل کر چکے ہیں اورنوکری کے میدان میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سماج کی بہتری کیلئے اپنی حصّہ ادا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

این او پی گریجویٹس کی غیر معمولی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے، ایک ایسی اشاعت کی تیاری اور تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو نہ صرف سابق طلباء کی کامیابی کی کہانیوں کو ظاہر کرے بلکہ این او پی اسکالرشپ کی کامیابیوں کا جائزہ بھی پیش کرے۔لمز کے شعبہ معاشیات سے منسلک ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر فیصل باری، اور لمز میں ہیومینٹیز ڈیپارٹمنٹ کےایسوسی ایٹ پروفیسر، یاسر ہاشمی، کی نگرانی میں، "افق سے آگے" کی بنیاد رکھی گئی۔

پیچیدہ اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد، گریجویٹس کے ایک متنوع پول سے رابطہ کیا گیا تاکہ وہ اپنے اب تک کے سفر کو بیان کر سکیں۔ اس امر کیلئے مختلف سوالات پر مبنی تحریری انٹرویو، ای میل اور ٹیلی فون کالز کے ذریعے متنوع پول سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ان کے فراہم کردہ جوابات کو شاندار کہانیوں میں باندھا گیا جس نے ان کے خاندانی پس منظر، ابتدائی زندگی، لمز میں داخلہ اور گریجویشن کے بعد کی کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی انفوگرافک تجزیوں کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے آغاز سے لے کر اب تک پورے این او پی گروہ کے اعدادوشمار پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

ایک زبردست تخلیقی عمل کی تشکیل شروع کی گئی جس کے دوران موضوعاتی عناصر، تصویروں، گرافکس اور کہانیوں کو یکجا کرکے اشاعتی عمل کیلئے بھیج دیا گیا۔ پریس سے پہلی کاپی حاصل کرنے پرانتظامی امور کی ڈائریکٹر رابعہ احمد، نے اشاعت میں درج سابق طلباء کی کامیابیوں پر بے حد فخر کا اظہار کیا۔ این او پی سینٹر کی انتظامی امور کی سربراہ شاندانہ مہدی نے ان تمام اسٹیک ہولڈرز کا اعتراف کیا جنہوں نے تصوراتی نگراں کمیٹی سے اشاعت کو حقیقت تک پہنچانے میں تعاون کیا اور امید ظاہر کی کہ سالانہ ایڈیشن میں اس روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ اشاعت ، تحقیقی تجزیہ کاروں علی جان اور طحہٰ بابا ملک جنہوں نے کہانیوں کو ایڈٹ کیا اور اس کو اکٹھا کیا، اور اشاعت کو ڈیزائن کرنے والے خاکہ نگاروں محمد علی بٹ اور تحریم نثار کی کوششوں کے بغیر ممکن نہ تھی۔

 

 

 

 

 

 

 

انے والی تقریبات